مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران 20 سالہ شاہ میر عرف شیرو پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جا گرا اور گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

کلر سیداں اور آزادکشمیر کے سنگم پر واقع دانگلی کے مقام پر بہنے والے دریائے جہلم میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران 20 سالہ شاہ میر عرف شیرو پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جا گرا اور گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔آخری اطلاعات تک اس کی نعش کی تلاش جاری تھی۔دریں اثناء دریائے جہلم کے کنارے سے ایک 35 سالہ شخص کی ناقابل شناخت نعش برآمد ہوئی ہے جسے خادم آباد ویلفیئر ٹرسٹ نے قبرستان پکی بن میں امانتا سپرد خاک کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں