خرم نواز گنڈا پور کی ویڈیو لیک کرنے پر 320 طالبات کو ہاسٹل سے نکال دیا گیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور منہاج القرآن یونیورسٹی ہاسٹل کے منتظم خرم نواز گنڈا پور کی ویڈیو لیک کرنے پر یونی ورسٹی انتظامیہ نے 320 طالبات کو ہاسٹل سے نکال دیا، انتظامیہ نے طالبات کو 31 مئی تک پورا ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

گرلز ہاسٹل میں طالبات کے والدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن بچیوں کا قصور ہے ان کو نکالا جائے باقی سب کو نہیں، باہر پرائیوٹ ہاسٹل کا خرچہ کہاں سے برداشت کریں گے۔ دوسری جانب طالبات کا کہنا ہے کہ چند طالبات کی حرکت کی سزا باقی طالبات کیوں بھگتیں، انتظامیہ کو چاہیے کہ انصاف سے فیصلہ کرے اور معاملے کی تہہ تک پہنچ کر قصور وار طالبات کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب ترجمان منہاج القرآن کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کو ہاسٹل خالی کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ بیت الزاہرہ ہاسٹل کی انتظامیہ نے خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ ہاسٹل تحریک منہاج القرآن کے زیرانتظام ہے اور یونیورسٹی طالبات وہاں ایک پرائیویٹ ہاسٹل کے طور پر مقیم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں