او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سمیر بکر دیاب کی زیر صدارت جدہ میں او آئی سی رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستان، سعودی عرب، آذربائیجان، ترکی اور دیگر رکن ممالک کے مندوبین و نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کاجائزہ لیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال سے شرکاء کو آگاہ کیا اور عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زوردیا۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر کی نازک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مذمت کی۔

او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ رابطہ گروپ کے دیگر ممبران نے بھی حق خودارادیت کے لئے کشمیری عوام کی حمایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں