تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا

کلرسیداں ( نمائندہ خصوصی )سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی اور نہ ہی کسی میں اتنی ہمت پیدا ہونے دی جائے گی کہ وہ بلواسطہ یا بلا واسطہ قانون کی قلعے کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے،تھانوں میں غیر قانونی حراست نا قابل برداشت ہے،تھانوں سے پولیس اور عوام کو ایک ہی سبق جانا چاہیے کہ یہاں پر خدا کے بعد کسی کی حکمرانی ہے تو وہ صرف اور صرف قانون،قانون اور قانون کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اچانک تھانہ کلرسیداں کی انسپکشن کرتے ہوئے کیا صوبائی پارلیمانی سکیرٹری جیل خانہ جات صوبہ پنجاب کے میڈیا ایڈوائیرز عبدالعزپاشا ، ایس ڈی پی او سرکل کہوٹہ سعود خان بھی ان کے ہمراہ تھے سی پی او نے کہا ہے کہ کلرسیداں کی عوام بہت پُر امن ہے اور اچھے لو گ ہیںسی پی او نے کہا کہ پولیس محکمہ کی بنیادی اکائی تھانہ ہے جہاں سے معاشرے میں قانون کے نفاذ کے عمل کو شروع ہونا ہے یہیں پر اس عمل کی مانیٹرنگ ہونا ہے اور یہیں سے قانون کے نفاذ کے عمل کی تکمیل ہونا ہے،سی پی او نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ہم نے راولپنڈی کے ہر تھانہ کو شرفا کے لئے دارالامان اور قانون شکنوں کے لئے دارالحساب بنانا ہے،یہ تب ہی ممکن ہے جب تھانوں کو اس سپرٹ کے تحت چلایا جا ئے جس کا قانون تقاضا کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او اور تھانہ کا دیگر عملہ بادشاہ ہے نہ حکمران،اگر کسی پولیس والے نے تھانوں میں عوام کے ساتھ وہ رویہ رکھا جو ماضی میں بادشاہ رعایا کے ساتھ رکھتے تھے،تو ان پولیس والوں کومحکمانہ احتساب کے تحت پولیس رولز کے مطابق کارروائی کر کے سخت سزا دی جائے گی،سی پی او نے کہا کہ تھانوں میں کسی قسم کی غیر قانونی حراست ہرگز ہرگز قابل برداشت نہیں،میں خود تھانوں کے سرپرائیز وزٹ کروں گا اگر کسی تھانہ میں غیرقانونی حراست پائی گئی توایس ایچ او سمیت ذمہ دار پولیس افسران اور ملازمین کے خلاف مقدمات درج ہوں گے،سی پی او نے کہا کہ شکست خوردہ ریاست مخالف اورقانون شکن عناصر بوکھلاہٹ میں تھانوں کو نقصان پہنچانے کا بزدلانہ اقدام کر سکتے ہیں ہمیں تھانوں کی سیکورٹی کو اس قدر فول پروف بنانا ہے تاکہ کسی بھی شرپسند،ملک دشمن اور ریاست مخالف کو تھانوں کو نقصان پہنچانے کا سوچنے کی ہمت بھی نہ ہو،سی پی او نے کہا کہ ہر تھانہ کو ماڈل تھانہ ہونا چاہیے،ایس ایچ او سمیت پولیس افسران اور اہلکار کو قانون پسندی کے حوالے سے رول ماڈل ہونا چاہیے،سی پی او نے تھانہ کلرسیداں کا ریکارڈ،صفائی،حوالات کو بھی چیک کیاسی پی اوراولپنڈی محمد فیصل رانا کے ہمراہ راجہ صغیر احمد رکن صوبائی اسمبلی پنجاب و صوبائی پارلیمانی سکیرٹری جیل خانہ جات صوبہ پنجاب کے میڈیا ایڈوائیرز عبدالعزپاشا کے علاوہ ایس ڈی پی او سرکل کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او کلرسیداں محمد بشارت عباسی دورے کے دوران ساتھ تھے ۔محرر دفتر میں موجود رجسٹر سے تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا۔ اس موقع پر سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا نے ایس ایچ او کلرسیداں بشارت عباسی اور محر ر تھانہ کلرسیداں رستم علیASI ایڈ شینل محرر طاہر صدیق ، ثاقب رشید نائب محرر ، عمران شبیر کمپیوٹر آپر یٹر، محمد عثمان نائب محرر جمیل محرر مال خانہ ، عمران مزرا کی کار کردگی کو بے حد سہراہتے ہو ئے شاباش دی اور اچھی کار کردگی کر نے والے ملازمین کو انعامات سے نوازہ جائے گا آخر میں سی پی او نے تھانہ کلرسیداں میں پودا لگایا اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او کی تعریف کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں