دو ماہ قبل سموٹ کے علاقہ سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل سر صوبہ شاہ میں برآمد

دو ماہ قبل سموٹ کے علاقہ سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل سر صوبہ شاہ میں برآمد کر لیا گیا۔ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔محمد اسلم سکنہ سموٹ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں نے اپنا ذاتی موٹر سائیکل رکھا ہوا تھا جو دو ماہ قبل پوسٹ آفس سموٹ کے قریب سے چوری کر لیا گیا تھاجسے آج تک میں اپنے طور پر تلاش کرتا رہا۔آج میں اپنے دوست ساجد کے ہمراہ نجی کام کے سلسلہ میں سر صوبہ شاہ گیا۔بنک کے ساتھ کھڑے موٹر سائیکل کو دیکھ کر شک گزرا۔اسی اثناء میں ایک نوجوان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اسے سٹارٹ کرنے لگا تو ہم نے موٹر سائیکل کے بارے میں استفسار کیا تو وہ کوئی معقول جواب نہ دے سکاجس پر میں نے اسے قابو کر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا جس نے بعد میں اپنا نام و پتہ وقاص حسین سکنہ بھلاکھر بتایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں