محکمہ سوئی اسلام آباد کے افسران اور دیگر عملے کے خلاف قتل کا مقد مہ درج

محکمہ سوئی اسلام آباد کے افسران اور دیگر عملے کے خلاف قتل کا مقد مہ درج کلر سیداں کی بستی لونی جسیال میں گیس دھماکے سے مزید دو ہلاک،اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہو چکی ہے ایک خاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے حادثے میں کلر سیداں کا تیس سالہ وقاص،اس کی اہلیہ شعبانہ اور بیٹا احتشام بھی جاں بحق ہوئے جبکہ تھوہا خالصہ سے کلر سیداں متاثرہ خاندان کے ہاں مہمان آئی ہوئی فیملی بابر اقبال کا تیرہ سالہ باسط علی اور اڑھائی سالہ سونیا بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔تین جنازے کلر سیداں اور دو تھوہا خالصہ میں اٹھے تو کہرام مچ گیا ادھر کلرسیداں پو لیس نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف قتل کا مقد مہ درج کر دیا عوامی سماجی حلقوں نے رُکن صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سکیرٹری جیل خانہ جات پنجاب، میڈیا ایڈوائیرز عزیزپاشا، ایس ایچ او کلرسیداں محمد بشارت عباسی کلرسیداں پو لیس کو میرٹ اور مظلوم خاندان کی درراسی کر نے پرمشکور ہیں جنہوں نے بروقت نوٹس لے کر محکمہ سوئی اسلام آباد کے افسران اور دیگر عملے کے خلاف قتل کا مقد مہ کر نے میں مظلوم خاندان کا ساتھ دیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں