کلر سیداں اور گردونواح میں تاجروں کے درمیان اتفاق رائے پیدا نہ ہو سکنے کی وجہ سے ہفتہ کے روز تمام دکانیں کھلی رہیں

کلر سیداں کلر سیداں اور گردونواح میں تاجروں کے درمیان اتفاق رائے پیدا نہ ہو سکنے کی وجہ سے ہفتہ کے روز تمام دکانیں کھلی رہیں اور کاروبار زندگی معمول کے مطابق جاری رہا۔کلر سیداں مغل بازار،مین بازار،گوجرخان روڈ،چوآ روڈ، اور مرید چوک کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا تعلق مسلم لیگ (ن) جبکہ پنڈی روڈ کے صدر کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے مگر اس کے باوجود وہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کروانے کے سلسلہ میں وہ تاجربرادری کو قائل نہ کر سکے جس کی وجہ سے ایک روز قبل منعقد ہونے والا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں