تیز رفتار کیری ڈبہ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی

کلر سیداں تیز رفتار کیری ڈبہ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی رپورٹ پر کیری ڈبہ کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔جنید ولد لیاقت علی سکنہ چھپر نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ شام اپنے کزن یاسر کیساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چھپر سے لونی بازداراں جا رہا تھا کہ اسی اثناء میں بنی سٹاپ پر شام 8بجے کے قریب روات کی جانب سے ایک تیز رفتار کیری ڈبہ نمبری آر آئی 9690جسے محمد ذوالقرنین سکنہ سکوٹ نامی ڈرائیور جو انتہائی تیز رفتاری کیساتھ چلا رہا تھا نے ہمارے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں، میں اور یاسر موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔مقامی افراد نے ہمیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا تا ہم کزن یاسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی چل بسا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں