کلر سیداں شہر میں ایل پی جی گیس سلنڈرز میں گیس کی غیرقانونی منتقلی پر کارروائی

کلر سیداں میونسپل آفیسر (ریگولیشن) کلر سیداں کاشف عدنان کیا نی کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر زائد حیدری نے اپنے عملے کے ہمراہ کلر سیداں شہر میں ایل پی جی گیس سلنڈرز میں گیس کی غیرقانونی منتقلی پر کارروائی کرتے ہوئے پنڈی روڈ پر واقع بٹ گیس ایجنسی اور براق گیس ایجنسی سے دو عدد گیس منتقلی مشینیں قبضہ میں لے لی گئیں جبکہ تجاوزات کیخلاف اپریشن کے دوران مرید چوک کلر سیداں میں سبزی و فروٹ فروشوں توصیف،تیمور اور صوبیدار احمد وغیرہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں