بلدیہ کلر سیداں نے نئے مالی سال میں اپنی ٹیکسوں میں بھاری اضافے کا فیصلہ کیا ہے

کلر سیداں ( نمائندہ خصوصی )بلدیہ کلر سیداں نے نئے مالی سال میں اپنی ٹیکسوں میں بھاری اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 19اگست تک اعتراضات طلب کر لیے گئے ہیں،کلر سیداں کے صارفین پانی پر بھی بم گر ا دیا گیا اب یہ 300روپے ماہانہ کے بجائے 70روپے فی یونٹ ادا کریں گے اور ایک یونٹ ایک ہزار لیٹر پر مشتمل ہو گی تمام گھروں میں پانی کے میٹر نصب کیے جائیں گے جبکہ کمرشل صارفین ماہانہ 800روپے کے بجائے 120روپے فی یونٹ ادا کریں گے گھریلو کنکشن کی فیس میں 1500سے 2000روپے اور کمرشل فیس میں 3000سے 4000روپے کر دیا گیا۔سرکاری پانی استعمال کر نیوالے سروس سٹیشن بھی فی یونٹ 120روپے ادا کریں گے تمام سرکاری دفاتر دینی مدارس سکولز اور مساجد میں بھی فی یونٹ 100روپے پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی اور جہاں میٹر نصب نہ ہوں گے وہاں کابل اب 300کے بجائے 1000ادا کرنا ہو گا۔پٹرول اور تیل کی ایجنسیوں کی سالانہ فیس میں بھی8ہزار کا اضافہ کر کے اسے 30ہزار روپے کر دیا گیا۔کلر سیداں میں جنرل بس سٹینڈ نہ ہونے کے باوجود بلدیہ نے شہر کی تمام سڑکوں پر اڈا فیس نافض کر دی ہے اے سی بس سروس اب 20روپے کے بجائے 50روپے کوسٹر15روپے سے 50روپے ویگن سروس 10روپے سے 30روپے سوزوکی 10روپے سے 30روپے فی پھیرا اضافہ کر دیا گیا فی رکشہ یومیہ 20روپے اڈا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔دوکانوں کے بورڈ ٹیکس 500روپے سالانہ کے بجائے 200روپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا گھریلو نقشہ فیس 2روپے سے بھڑا کر 5روپے فی مربع فٹ کر دی گئی گھریلو نقشہ کی خلاف ورزی کرنے پر اب 15روپے فی مربع فٹ جرمانہ وصول کیا جائے گا۔سی این جی اور پٹرول پمپ کی تنصیب کے لیے 50ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے تمام گیس ایجنسیز سالانہ فیس 2ہزار کی بجائے 5ہزار ادا کریں گے گیس سیلنڈر کی دوکان کا سالانہ ٹیکس 500سے بڑھاکر 2ہزار روپے کر دیا گیاروئی کی مشین کا ٹیکس بھی اب2ہزار روپے کر دیا گیا،سیمنٹ کے بلاک بنانے والی تمام فیکٹریاں اب ایک ہزار کے بجائے دو ہزار روپے سالانہ دیں گی۔نسوار،تمباکو،بناسپتی گھی ا ور تما م اشیائے خوردنی فروخت کرنے والوں پر بھی فی کس ٹیکس میں بھاری اضافہ کر دیا گیا اور شہریوں سے ان تجاویز پر اعتراضات 19اگست تک جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔ ادھر عوام نے اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں