چوکپنڈوڑی روڈ پر بھاٹہ کے قریب ارجن مندرہ کے رہائشی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گی

کلرسیداں عبدالعزیزپاشا سے )چوکپنڈوڑی روڈ پر بھاٹہ کے قریب ارجن مندرہ کے رہائشی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ،پولیس ذرائع کے مطابق مندرہ کے علاقے ارجن کے رہائشی ہارون الرشید جو اپنے کیری ڈبہ پر چوکپنڈوڑی سے براستہ مندرہ کی جانب جا رہا تھا کہ مقتول کو داماد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا واردات کے بعد ملزم موقع سے بھاگ رہا تھا کہ اپنے ہی ہاتھوں گولی چلنے سے پاوں پر لگی جسے وہ شدید زخمی ہو کر نیچے گر پڑا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا مقتول سسر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ زخمی داماد دونوں کو کلرسیداں ہسپتال منتقل کر دیا گیا چوکپنڈوڑی پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے مزید حقائق سامنے آنے پر میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا تھانہ مندرہ کے سب انسپکٹر نے لاش کو قبضے میں لے لیا
۔۔۔۔۔۔۔
یوسی سموٹ سے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ طارق محمود کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
کلر سیداں(عبدالعزیزپاشا)یوسی سموٹ سے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ طارق محمود کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں کھوئی لس میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، کرنل شبیر اعوان، سابق چیئر مین راجہ ندیم احمد، چوہدری محمد ایوب، چوہدری محمد جمیل، چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں