ماہ رمضان المبارک دراصل قرب الہی ہے، سیدو قاص حیدرایڈووکیٹ ہائیکورٹ

کلرسیداں(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف ایم سی کلرسیداں کے سابق صدرو ممبر میونسپل کمیٹی وسابق صدر بار کلر سیداں ممتاز قانون دان سیدو قاص حیدرایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر کہ اپنے مبارک مہینے میں ہمیں توفیق دی ہے کہ ہم رمضان المبارک کا احترام احکام الہی کے مطابق عمل کریں اللہ پاک کی تمام برکات کو سمیٹے یہ مبارک مہینہ دراصل ایک ایسا سبق دیتا ہے کہ جس میں آپ اپنے نفسانی خواہشات کو بارگاہ خداوندی کی خوشنودی کیلئے شریک محمدیٰ کے درس کے مطابق عمل کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ توفیق بھی اللہ تعالی کی طرف سے ہی ہوتی ہے اور وہ آپ کو ایک ایسا راستہ اور رہنمائی فرماتے ہیںکہ جس سے آپ عبادت اور روزے کے ذریعے قرب الہی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ ایک ایسا مبارک مہینہ ہے کہ جس میں اللہ تعالی کی رحمتیں بے شمار ہیں اللہ تعالی کی کرم نوازیاں اور رحمتوں کی وجہ سے باعث سکون ملتا ہے اس مبارک مہینے میں جہاں پہ اپنی ذات اور اپنے اہل وعیال کے علاوہ غربا اور مساکین اور جو ضرورت مند ہیں ان کے لیے بھی آسانیاں پیدا کرنے اور ان کے لیے بھی ان کے ساتھ ماہ رمضان المبارک میں حسن سلوک سے پیش آیا جائے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ مبارک مہینہ ایثار اور قربانی کا مہینہ ہے اور جتنا ہوسکے لوگوں کے ساتھ تعاون بردباری اخلاق اور پیار و محبت سے پیش آئیں یہی ہمارے نبی آقا کریم ﷺ کا درس ہے میں سمجھتا ہوں کہ اللہ آپ کو اور مجھے تو فیق دے ہم اپنے نبی آقاکریم ﷺ کے بتائے ہو ئے راستے پر چلیں اللہ کریم ہمیں توفیق دے ہم نیکی کریں نیکی اور آسانی پیدا کرے اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے ہمیںتوفیق دے اور ہم پہ کرم نوازی کریں کہ ماہ رمضان المبارک کی عظمت اورمہینے کا احترام کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں