چیئر مین یوسی مواڑہ میجر(ر) عبدالراؤف راجہ نے موضع اسلوہا کی عوام کا سب سے درینہ مسلہ حل کر دیا

کبیر احمد جنجوعہ سے۔چیئر مین یوسی مواڑہ میجر(ر) عبدالراؤف راجہ نے موضع اسلوہا کی عوام کا سب سے درینہ مسلہ حل کر دیا۔اسلوہا مرزایاں اور اسلوہا چوہدریاں کو جانے والی مین گلی تعمیر کرا کر اہل علاقہ کی کے دل جیت لیے معززین علاقہ محمد مقبول کیانی،صفدر کیانی، دلشاد کیانی،صوبیدار محمد افضل کیانی،عطا الرحمن، اویس کیانی،مر تضیٰ کیانی،شکیل ستی،مشتاق چوہدری،بابو رمضان چوہدری نے چیئر مین یوسی مواڑہ میجر(ر) عبدالراؤف راجہ کاشکر یہ ادا کیا ہے۔اپنے بیان میں چیئر مین یوسی مواڑہ میجر(ر) عبدالراؤف راجہ نے کہا کہ یونین کونسل مواڑہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے دور رکھنے ک لیے جدوجہد کی اور کرتا رہونگاعوام علاقہ نے جو پیار و محبت دیا بھلا نہیں سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کا نہ اختیارات دیے گئے اور نہ ہی فنڈز اس کے باجوود بھی ہمت نہ ہاری اور بے شمار ترقیاتی کام کرائے صحت اور تعلیم کے شعبے میں خصوصی توجہ مرکوز ہے نہ صرف مواڑہ بلکہ کہوٹہ میں منشیات کے خاتمے کیے لیے مل کر اقدامات کرنا ضروری ہیں منشیات جیسی لعنت نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے انھوں نے وزیر الیٰ پنجاب، سی پی او راولپنڈی اور اے ایس پی کہوٹہ سے مطالبہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں