طلبہ حصول علم کے لیے اپنی تمام تر صلا حیتوںکو بر و ئے کار لائیں

جاتلی (نامہ نگار)طلبہ حصول علم کے لیے اپنی تمام تر صلا حیتوںکو بر و ئے کار لائیںانہیںمعا شر تی خامیوں اور نا ہمواریوں پر شکوہ کر نے کے بجائے ان کے سدباب کے لیے کوشاں رہیںتعلیم نظر یات کی غلامی کا نام نہیںبلکہ حقیقی تعلیم تو وہی ہے جو افر اد معاشرہ کو خود دوسروں کی رہنما ئی کے قابل بنائے پنجاب گروپ آف کالجز شمارملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جس کی کامیابی کی وجہ ہمار ا مل کر کام کرناہے پنجاب گروپ آف کالجز ملک میں 1985 سے تعلیمی خدمات سر انجام دے رہا ہے اور پاکستان کے طلبہ و طالبات کا مستقبل سنوارنے اور انہیں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر نے کے قابل بنانے میں مصروف ہیں ہماری پور ی توجہ با مقصد تعلیم کے فر وغ پر مر کوز ہے جس میں طلبہ کے علم میں اضافہ،قا بلیت اور ان کی تخلیقی صلا حتیں کواجاگر کر نے پر پوری توجہ دی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار پنجاب گروپ آف کالجزگو جر خان کے پر نسپل شاہجہان نے گز شتہ روز دولتالہ میں ماہر ین تعلیم،اساتذہ اورطلباء کے اعز از میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کر تے ہو ئے کیا افطار ڈنر میں پر یس کلب دولتالہ کے ممبر ان راجہ صدیق کیانی،محمد نجیب جرال،چوہدری صغیر احمد،چوہدری عامر مقبول،راجہ پر ویز اختر،راجہ ابو بکر،یاسر مغل،سید ضغیم نقوی،ملک طاہر ،رفیع اعجازنے بھی خصوصی شر کت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں