کلرسیداں(نامہ نگار)ماڈل تھانہ روات کے علاقہ فیز8 سے جواں سالہ دوشیزہ اغواء ،سراغ نہ مل سکا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ گوہڑہ گجراں کے رہائشی عبدالرئوف ولد عبدالمجید نے روات پولیس کو رپٹ درج کروائی کہ میری17 سالہ بیٹی ت فیز8 نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں کام کرتی تھی آج صبح 11 بجے وہ گھر سے کام کے لئیے گئی تو اس دوران گاڑی نمبریAFA382 میں سوار ملزمان نے اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغواء کر لیا ہے جسے اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر وہ نہ مل سکی ہے تاہم روات پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر تاحال مغوی لڑکی کو برآمد کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے مغوی لڑکی کے ورثاء نے آر پی او راولپنڈی اورسی پی او راولپنڈی سے فوری انصاف اور لڑکی کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید