سوہاوہ(تحصیل رپورٹر)عیدالضحی پر سوہاوہ کے شہریوں کے لیے مفت مویشی منڈی کا قیام۔مویشیوں کے لیے مناسب جگہ پانی کے انتظام سمیت خرید و فروخت پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ تفصیلات کے مطابق عید الضحی کے قریب آتے ہیں سوہاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد نے شہریوں کی سہولت کے لیے جی ٹی روڈ شہر کے قریب سرکاری گودام کے ساتھ موٹر وے آفس کے بالمقابل مویشی منڈی کا قیام عمل میں لایا جس میں مویشیوں کے لیے مناسب جگہ کا انتظام کیا گیا جبکہ مویشیوں کے چارہ سمیت خریداروں اور بیوپاریوں کے لیے مناسب پینے اور بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے بتایا کہ عید قربان کے لیے جانوروں کی خرید و فروخت پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں ہر قسم کے جانور کی خریدو و فروخت بالکل مفت ہو گئی جبکہ مویشیوں کو اتارنے کے لیے مناسب جگہ کا بندو بست کیا گیا ہے جبکہ بڑے جانوروں اور چھوٹے جانوروں کے لیے الگ الگ جگہ بنائی گئی ہے اے سی سوہاوہ نے مویشی منڈی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ مویشی منڈی میں خرید و فروخت کریں جو کہ بالکل مفت ہو گی ان کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں مویشی منڈی کے علاؤہ جاںوروں کو باندھنا یا ان کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں۔ لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہری جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے مویشی منڈی آئیں جہاں ڈاکٹروں کی موجودگی میں جانوروں کی خریداری کریں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید