کلر سیداں کے نواحی علاقہ دانگلی کے قریب واقع دریائے جہلم سے تین روز قبل ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی۔خادم آباد ویلفیئر ٹرسٹ انتظامیہ کے مطابق 45 سالہ محمد ندیم اعوان سکنہ مظفر آباد آڑھائی ماہ قبل مظفر کے علاقہ میں واقع دریائے جہلم میں سیر و تفریح کے دوران پاؤں پھسل جانے سے گہر ے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا جس کی نعش آڑھائی ماہ بعد دانگلی کے قریب واقع دریائے جہلم کے کنارے سے ملی ہے۔نعش ناقابل شناخت ہونے کی وجہ سے اسے مقامی قبرستان میں امانتا سپرد خاک کر کے اس کی تشہر سوشل میڈیا پر کی گئی تھی جس پر متوفی محمد ندیم کے بھائی ظہیر نے خادم آباد انتظامیہ سے رابطہ قائم کیا اور قبر کشائی کے بعد نعش اس کے بھائی کے حوالے کر دی۔محمدظہیر کے مطابق اس کا متوفی بھائی مظفر آباد محکمہ مال میں درجہ چہارم کا ملازم تھا۔متوفی نے بیوہ سمیت دو بیٹے اور چار بیٹیاں سوگواران میں چھوڑی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید