وزیر اعظم کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے
برسات کے دنوں میں موسمی بیماریوں سے بچنے کیلئے عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں،میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی( )ڈسٹرکت ہیلتھ آفیسر ضلع راولپنڈی ڈاکٹر سید طاہر رضوی نے کہا ہے کہ ضلع بھر سے ڈینگی کے مکمل خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں،وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،موسم برسات کے دنوں میں موسمی بیماریوں سے بچنے کیلئے عوام الناس کو احتیاطی تدابیر اختیار کر نی چاہئیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں،اور جہاں جہاں ضرورت پڑتی ہے وہاں سپرے بھی کیا جا رہا ہے،انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اپنے گھروں میں اور ارد گرد پانی اکٹھا نہ ہونے دیں اور پانی کے برتنوں کو ہمیشہ ڈھانپ کر رکھیں،احتیاطی تدابیر سے ہی اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت ضلع راولپنڈی،وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایات اور وژن کے مطابق عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائے گی۔
Load/Hide Comments