کلرسیداں 30سالہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ملک اسد کو برطانیہ کے شہر برمنگھم میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ملک اسد ویسٹ مڈلینڈ کے شہر برمنگھم میں مقیم تھے اور ان کا تعلق کلر سیداں کے نواحی گاؤں موہڑہ ڈریال سے تھااور یہ ان دنوں برمنگھم میں اپنا ایک شادی ہال تعمیر کروا رہے تھے اور اپنی کار میں گھر جا رہے تھے کہ راستہ میں ان کی گاڑی میں موجود کسی دوسرے شخص نے ان پر چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا اور نعش ویرانے میں پھینک کر گاڑی سمیت فرار ہو گیا برطانوی پولیس نے مقتول ملک اسد کی گاڑی برآمد کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے مقتول نے بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض اور راجہ جاوید اخلاص نے موہڑہ ڈریال جا کر مقتول کے لواحقین سے ملاقات کی اور واقعہ پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر حاجی عبدالعزیز، محمد وحید، راجہ امیر داد، ملک طارق، ملک محمد فیاض، مسعود احمد بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید