کلر سیداں ( نمائندہ خصوصی )کلر سیداں میں بے لگام رکشاں نے نظام زندگی کو بری طرح سے درہم برہم کر دیا ہے،دو کلو میٹر طویل کلر سیداں شہر میں دو سو سے زائد رکشے دن دناتے پھرتے ہیں بیشتر رکشوں پر نمبر پلیٹ ہی نہیں اور درجنوں رکشے کمسن بچے چلاتے نظر آتے ہیں اور ہر مصروف جگہ پر یہ کھڑے ہو کر گاڑیوں کی آمدورفت میں دانستہ خلل ڈالتے ہیں رکشہ اور ریڑھی بانوں نے کلر سیداں کے شہریوں کا سکون غارت کر رکھا ہے یہ کسی قانون ضابطے کے پابند ہیں نہ ہی اس کو مانتے ہیں جبکہ کئی ایک با اثر افراد ان کی پشت پنائی پر موجود ہیں جس کی وجہ سے بلدیہ اور سٹی ٹریفک پولیس حرکت میں نہیں آتی۔بلدیہ کی جانب سے ریڑھی بانوں کے خلاف کاروائی کے آغاز سے ہی بڑے بڑے نامور حکومتی افراد سفارشی ٹیلی فون کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں اور جس کے بعد بلدیہ اپنی بے بسی کی بدولت انہیں پھر چھوڑنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید