تھانہ کلر سیداں پولیس نے تین مختلف منشیات فروشوں کے قبضہ سے چرس برآمد کر لی

کلر سیداں تھانہ کلر سیداں پولیس نے تین مختلف منشیات فروشوں کے قبضہ سے تین کلو گرام کے قریب چرس برآمد کر لی۔پولیس نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروش عابد حسین سکنہ بارا کہو سے پندرہ سو گرام، محمد ذیشان سکنہ ایبٹ آباد سے 1220 گرام جبکہ محمد قاسم سکنہ پکا کھو کے قبضہ سے 210 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں