سوہاوہ ( بشیر احمد تارڑ )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ ڈاکٹروں سے محروم مریضوں کو مشکلات کا سامنا تحصیل سوہاوہ کے واحد ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی پر مریضوں کو راولپنڈی ریفر کرنا معمول بن گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہستپال سوہاوہ میں میڈیکل آفیسر کی سات سیٹیں خالی ہونے اور سکن سپیشلسٹ ، ای اینڈ ٹی، سرجن ، میڈیکل سپیشلسٹ ، چسٹ سپیشلسٹ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہستپال سوہاوہ میں آنے والے مریضوں کو سپیشلسٹ اور میڈیکل آفیسر نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے اور ہسپتال میں ایک ہی ایمبولینس ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پرائیوٹ ایمبولینس میں راولپنڈی جانا پڑتا ہے ۔ متعدد بار منتخب نمائندوں سمیت ڈپٹی کمشنر جہلم اور صوبائی وزیر تعلیم یاسمین راشدہ کو اپیل کرنے کے باوجود ہسپتال میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کو یقینی نہ بنایا جا سکا ۔ جبکہ دوسری طرف آپریشن تھیڑ کی سہولت ہونے کے باوجودسرجن ڈاکٹر شبیر اختر کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد تا حال کسی بھی سرجن کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تعینات نہ کیا جا سکا ۔ شہریوں نے ایم پی اے راجہ یاور کمال ، ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں کی آبادی کے لئے بنائے جانے والے واحد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ تبدیلی کا دعویٰ کرنے والی حکومت کا عوامی ریلیف عوام تک پہنچ سکے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید