مون سون کی پہلی کئی گھنٹے کی بارش نے جل کا تھل کر دیا

گوجرخان(محمد یاورمنیر ملہوترہ) مون سون کی پہلی کئی گھنٹے کی بارش نے جل کا تھل کر دیا،بھڈانہ کے قریب مطو کے علاقہ میں عمارتی تعمیرات کی بناء پر سڑک پر پانی کی سطح خاصی بلند ہو جانے سے بھڈانہ، قاضیاں، اسلام پورہ جبراوربیول سمیت سے شرقی دیہات و قصبات کئی گھنٹے تک شہر سے عملاًکٹے ہی رہے اور ٹرانسپورٹ رُکی رہی،اندرون شہر مین بازار،گلی حلوائی، قصائی گلی،دوطرفہ سروس روڈز، جی ٹی روڈ،نشیبی بستی جھنڈا، انڈرپاس،شہر کی پوش آبادی ہاؤسنگ اسکیم 1،محلہ بابوگلاب خان،ڈھوک حیات علی،ڈھوک شاہزمان،ڈھوک وادی کی آبادیوں کو بھی طغیانی کی سی صورتحال کا سامنا رہا،ان نشیبی آبادیوں کے بیشتر مکانوں میں بارش کا پانی داخل ہو جانے سے مکینوں کوخاصا نقصان ہوا جبکہ پانی کی موٹریں،بورنگ اور کنوئیں بھی بری طرح متاثر ہوئے،کئی ایک خستہ حال دیواریں اور چھت گرنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں تاہم کوئی جان نقصان نہیں ہوا،اُدھر نئے تعمیراتی منصوبہ کے تحت چند روز قبل میونسپل جبر ویگن سٹینڈ میں کی گئی کھدائی سے اڈے کا احاطہ ڈیم کی شکل اختیار کر گیا،جبر سٹینڈ کی کئی دکانات اور ملحقہ آبادی گلشن کالونی (بہاری کالونی)کی کئی دکانات ومکانات میں بھی پانی چڑھارہا

اپنا تبصرہ بھیجیں