کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں نشی بیٹے نے ڈنڈے مار کر اپنی72سالہ ماں کو قتل کر دیا۔یہ افسوسناک واقعہ یونین کونسل دوبیرن کلاں کے نواحی علاقہ ممیال داخلی سکوٹ میں پیش آیا جہاں ملزم منیر حسین عرف جیلونے معمولی تلخ کلامی پر مشتعل ہو کر اپنی والدہ کے بازوں پر پے در پے ڈنڈے مار کر اسے مار ڈالا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل شاہد محمود موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد مقتولہ کے خاوند کے سپرد کر دی۔پولیس کے مطابق ملزم ٹریکٹر ٹرالی پر مزدوری کرتا تھا اور نشے کا بھی عادی تھا۔پولیس نے مقتولہ کے خاوند غلام نبی کی درخواست پر بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں اپنے ہی بیٹے کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا۔ادھر قتل کے واردات کی اطلاع ملتے ہی سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو ایک کمرے میں بند کر دیا جسے بعد ازاں تھانہ کلر
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید