عمران خان استعفیٰ دو اور گھر جاؤ، مریم نواز

منڈی بہاء الدین: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف بے قصور تھے انہیں غلط سزا دی گئی ان کا قصور یہ تھا کہ ان کا کوئی قصور ہی نہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان استعفی دیں اور گھر جائیں۔

منڈی بہاء الدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو ووٹ دینے والوں کا سر فخر سے بلند ہے، دشمنوں نے نواز شریف کو گھیرا ہوا ہے نواز شریف کا کیا قصور تھا کہ انہیں ایک کے بعد ایک سزا دی گئی، ان کا قصور یہ تھا کہ ان کا کوئی قصور نہیں تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک طرف عوام کا لیڈر نواز شریف اور دوسری طرف بزدل اعظم عمران خان ہے، لاہور سے یہاں تک کا سفر ڈھائی گھنٹے کا ہے مگر عوام کا سمندر اتنا تھا کہ میں 10 گھنٹے میں یہاں پہنچی ہوں، نظر آرہا ہے کہ عوام کس کے ساتھ ہے، عمران خان استعفی دیں اور گھر جائیں۔
مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، منڈی بہاء الدین میں عوام کا جوش و خروش دیکھ کر یقین سے کہتی ہوں کہ جیل میں موجود نواز شریف جیت چکے ہیں، بے گناہ نواز شریف کو منڈی بہاء الدین کے عوام پر فخر ہے۔مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، منڈی بہاء الدین میں عوام کا جوش و خروش دیکھ کر یقین سے کہتی ہوں کہ جیل میں موجود نواز شریف جیت چکے ہیں، بے گناہ نواز شریف کو منڈی بہاء الدین کے عوام پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں