مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے تناظر میں بھارت کے کشمیر سے متعلق غیر آئینی اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں کنٹرول لائن کی صورتحال اور بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں ردعمل پر بھی غورکیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم، 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں