کلرسیداں(نمائندہ خصوصی )رشوت کا کمال ،او ایس آئی برانچ نے سی پی او راولپنڈی کے احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئیے تھانہ روات سے عوامی شکایات پر تبدیل ہونے والے تھانیداروں کی روانگی روک لی ،چاروں تھانیدار تبادلہ کے باوجود بدستور تھانہ روات براجمان ،مانیٹرنگ سیل انچارج تبادلے روک کر بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگا ،رشوت نہ دینے والوں کی فوری روانگی ،تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر )محمد فیصل رانا نے تھانہ روات میں تعینات اے ایس آئی ذوالفقار حیدر ،اے ایس آئی ضیاء پرویز ،اے ایس آئی ادریس ستی و دیگر کی فوری تبدیلی کے احکامات جاری کئیے مگر تبدیل ہونے والے تھانیداروں نے ذرائع کے مطابق او ایس آئی برانچ مانیٹرنگ سیل انچارج ہیڈ کانسٹیبل محسن کی مبینہ ملی بھگت سے ایک ہفتہ سے روانگیاں رکوا رکھی ہیں اور بدستور تھانہ روات لوٹ مار میں مصروف ہیں ،عوام علاقہ نے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کا ہے کہ تبادلہ کے احکامات پر عمل نہ کرنے والے تھانیداروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کر کے او ایس آئی برانچ کے ذمہ داروں کے خلاف بھی فوری تحقیقات کی جائیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید