کلرسیداں( نمائندہ خصوصی )شادی شدہ عورت کو مبینہ طور پر اغوا کر نے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔محمد یسین سکنہ بھورہ حیال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ عرصہ تقریبا 15 سال قبل میری شادی مسما رضوانہ بی بی سکنہ بروٹہ کلر سیداں کے انجام پائی تھی جس کے بطن سے میرا ایک بیٹا بھی ہے۔میں محنت مزدوری کرتا ہوں اورعرصہ ایک سال قبل،میری بیوی گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے والدین کے پاس چلی گئی تھی۔ میرے والدین تحصیل سوہاوہ میں رہتے ہیں جبکہ میں بھی محنت مزدوری کے سلسہ میں ان کے پاس ہی رہتا ہوں۔جب میں اپنی بیوی کو لینے سسرال گیا تو میرے سسر محمد فاضل نے مجھے بتایا کہ وہ بیمار ہو گیا تھا اور اس کی بیماری کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے مسمی وارث خان سکنہ کالی کھینگر گوجرخان،رضوانہ بی بی کو ورغلا پھسلا کر اپنے ہمراہ لے گیا ہے۔ میرا 12 سالہ بیٹا معذور ہے جسے میری بیوی میری ہمشیرہ کے پاس بروٹہ ہی چھوڑ گئی تھی۔میری بیوی رضوانہ کو وارث خان نے ورغلا پھسلا کر حرام کاری کی غرض سے اغوا کر لیا جبکہ اغوا میں مسمیان عاقب حسین اور محمد ریاض بھی برابر کے شریک ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید