ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کا سوہاوہ کا دورہ پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا
سوہاوہ ( تحصیل رپورٹر ) صدر سوہاوہ بار کی دعوت پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کا سوہاوہ کا دورہ ،ایف آئی آر اور میڈیکل نقولات کے مفت حصول کے لئے سہولت سینٹر کا قیام جبکہ پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد اکمل خان، سنیئر سول جج جہلم سہیل انجم نے صدر بار ایسو سی ایشن سوہاوہ محمد زبیر چوہدری کی دعوت پر سوہاوہ کا دورہ کیا اور صدر بار کے مطالبہ پر سوہاوہ میں سائلین کو ایف آئی آر اور میڈیکل کی مفت نقولات کے حصول کیلئے سہولت سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے جودیشل کمپلیکس کے احاطہ میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔ سوہاوہ بار اسوسی ایشن کی طرف سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد اکمل خان، سنیئر سول جج جہلم سہیل انجم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوہاوہ زبیر شہزاد کیانی ،سول جج سید نصیر عباس شاہ، مس اقصیٰ حنیف جنجوعہ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد اور سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے ممبران و ایگزیکٹو باڈی نے شرکت کی ۔صدر بار سوہاوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے بار اور بینچ کا تعاون جاری رہے گا ۔بارسائلین کو فوری انصاف کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریگی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مقصد بروقت اور فوری انصاف دینا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے بار کا رکردار ضروری ہے ۔سیشن جج جہلم نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے بار کی طرف سے دی گئی تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروای ۔انہوں نے ٹاوٹ مچلکوں کو ختم کرنے کے لئے ضمانتی مچلکوں کے عمل کو آسان کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا کسی بھی شکایت کی صورت میں سیشن جج کی عدالت سے رجوع کیا جائے ۔ سیشن جج جہلم نے جوڈیشل ریکارڈ کو سوہاوہ ریکارڈ روم میں مہیا کرنے کا اعلان کیا جبکہ صدر بار کے مطالبہ کا ای لائبریری کو مزید اپ گریڈ کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔صدر بار اسوسی ایشن اور ایگزیکٹو باڈی کی طرف سے سیشن جج جہلم کا شکریہ ادا کیا ۔
Load/Hide Comments