ایمیگریشن لائر محمد وقاص نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) ایمیگریشن لائر محمد وقاص نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز سیاسی و سماجی رواہنماء پاکستان تحریک انصاف پارٹی ساؤتھ ایسٹ زون کے سنیئر نائب صدر و ممتاز برطانوی قانون دان ایمیگریشن لائر محمد وقاص آف گجرات پاکستان نے برطانیہ سے سوعدی عرب جا کر عمرہ شریف کی سعادت حاصل کی۔ مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں ایک ایک ہفتہ قیام کیا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ کے علاوہ دیگر پانچوں وقت کی باجماعت نمازیں ادا کیں۔ نوافل پڑھے۔ بیت اللہ شریف کا طواف کیا۔ روضۂ رسول پر حاضری دی۔اور دیگر مقامات مقدسہ اور زیارتیں بھی دیکھیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کی خوشھالی اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے بھی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں