لندن میں وزیر پاکستان کا بڑا جلسہ کریں گے۔ عبدالحلیم جنجوعہ

نارتھ ہمپٹن۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) لندن میں وزیر پاکستان کا بڑا جلسہ کریں گے۔ عبدالحلیم جنجوعہ ۔پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنماء و معروف کاروباری شخصیت عبدالحلیم جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کو کامیاب دورۂ امریکہ پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی پاکستانی لیڈر نے امریکی صدر سے ملاقات میں جراٗت مندانہ مؤقف اپنایا اور پاکستان کا وقار بلند کیا ۔ امریکی صدر سے کشمیر پر ثالثی کی مودی کی بات کہلوا کر بھارت کی چیخیں نکلوا کر رکھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سامنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی عوام کی جفاکشی، محنت اور عظمت کی بھی تعریف کی۔ عبدالحلیم جنجوعہ نے کہا کہ امریکی سرزمین پر واشنگٹن میں کسی پاکستانی لیڈر کے اعزاز میں ایک بڑا جلسۂ عام منعقد کیا گیا۔ جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کا امریکہ میں عوامی سطح پر اور سرکاری طور پر شاندار اور فقید المثال استقبال کیا گیا۔دورۂ امریکہ کے بعد نہ صرف عمران خان کی مقبولیت پہلے سے بڑھ گئی ہے بلکہ پاکستان کی نیک نامی اور وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عبدالحلیم جنجوعہ نے مزید کہا کہ جلد ہی لندن یوکے میں وزیر اعظم پاکستان چیئرمین عمران خان کے اعزاز میں ویمبلے اسٹیڈیم میں ایک بڑا جلسہ کریں گے۔ اور اس تقریب میں ایک لاکھ لوگوں کو مدعو کیا جائے گا۔ جو عمران خان کا استقبال کرنے اور ان کا خطاب سننے کیلئے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں