وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، فواد چوہدری اور غلام سرور کے قلم دان تبدیل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کے مستعفی ہونے کے بعد 5 وزراء کے قلمدان تبدیل کردیے جس میں فواد چوہدری کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو مقرر کردیا گیا ہے جب کہ اعجاز شاہ حکومت کے پہلے وزیر داخلہ بن گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی منظوری دے دی جس کے بعد وفاقی کابینہ ڈویژن نے وزرا کے قلمدان میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات و نشریات کا قلم دان واپس لے کر انہیں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں