برمنگھم یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے، یورپ کے مرکزی صدر جناب ڈاکٹر مسفر حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر لبریشن لیگ کشمیریوں کی اپنی ریاستی جماعت ہے۔ جو جناب کے ایچ خورشید نے بنائی تھی۔ اس پارٹی نے کشمیریوں کو عالمی برادری میں انکا جائز مقام دلانے کے لئے جدوجہد کی۔ جبکہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے خورشید فارمولہ دیا۔ اگر کے ایچ خورشید کے افکار اور نظریات کی روشنی میں کشمیر کا مسئلہ حل کیا جاتا تو آج کشمیریوں پر مصائب و الم نہ ہوتے جبکہ منقسم ریاست جموں و کشیر کا بھی ایک باوقار حل نکل آتا۔ مرکزی صدر جموں و کشمیر لبریشن لیگ ڈاکٹر مسفر حسن ( سابق برطانوی کونسلر ) نے کے ایچ خورشید کے نظریات و افکار کی روشنی میں کشمیر کی آزادی کا پیغام برٹش کشمیری کمیونٹی کے گھر گھر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید