برسلز(پ۔ر) کشمیرکونسل یورپ ( ای یو) کے چیئرمین علی رضاسید نے صوبہ بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں دس فوجیوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت کے قریب اور خیبرپختونخواہ کے علاقے شمالی وزیرستان میں ہفتے کے روز دہشت گردوں کے ہاتھوں دو الگ الگ حملوں میں ایک کیپٹن سمیت دس پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں۔اپنے ایک مذمتی بیان میں کشمیرکونسل یورپ ( ای یو) کے چیئرمین علی رضاسید نے کہا ہے کہ یہ دہشت گردانہ واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ انھوں نے ان واقعات پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تشد د اور دہشتگردی کسی بھی صورت میں قابل تحمل نہیں۔ پاکستانی قوم بشمول پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گرد ایک لمبے عرصے سے بے گناہ اورنہتے لوگوں پرحملے کررہے تھے۔ دہشت گردوں نے پاک فوج کو بھی نشانہ بنایا ہے جو ایک عرصے سے دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔ آج پھر دس پاکستانی فوجی ان دہشت گردوں کا نشانہ بنے ہیں۔ دہشت گردی ہرگز قابل قبول نہیں۔ دہشت گردی آزادی، انسانی اقدار اور انسانیت پر یلغار اور حملہ ہے۔علی رضا سید نے کہاکہ پاکستان پورے خطے میں امن چاہتا ہے اور کچھ طاقتیں پاکستان میں امن نہیں چاہتیں۔ یہ دہشت گردی بھی انہیں طاقتوں کی سازشوں کا شاخسانہ ہے۔ یہی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ مسئلہ کشمیر حل ہو اور خطے میں امن قائم ہو۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے مزید کہاکہ دہشت گرد پوری انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں اور پوری دنیا کو مل کر دہشت گردوں کو روکنا ہوگا اور دہشت گردی کو قابو کرنا ہوگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید