بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے مشرقی علاقے میں ریلوے پھاٹک کراس کے دوران ٹرین کی زد میں آکر مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریل کے ڈرائیور سمیت 6 مسافروں کو شدید چوٹیں بھی آئی ہیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 30 سالہ خاتون، 10 سالہ لڑکی اور دو بچے شامل ہیں جن کی عمریں 2 سے 3 سال کے درمیان ہیں۔ ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ریلوے کے ترجمان نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں مقامی پولیس کے افسر بھی شامل ہوں گے۔
شہر کے ایڈمنسٹریٹر نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں پھاٹک کو نقصان نہیں پہنچا۔ ٹرینوں کی آمدورفت کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہے گا۔