سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) برٹش کشمیری لیڈروں کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیری لیڈروں جناب پروفیسر نذیر احمد شال اور بیرسٹر عبدالمجید ترمبو کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ عید الفطر کے بعد دئیے جانے والے اس ڈنر میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے احباب کے علاوہ دیگر بھی شریک ہوئے۔ عید ملن ڈنر کا اہتمام پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ کے ہال میں کیا گیا تھا۔منتظمین میں سردار امجد عباسی اور سردار شکیل احمد بھی شامل تھے۔ مقررین نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور کشمیریوں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی فوج کے مظالم سے بھی آگاہ کیا جبکہ آئے روز کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں کی جانب مبذول کروائی جبکہ کشمیری لیڈروں کی گرفتاریوں اور وادیٔ کشمیر سے انہیں تہاڑ جیل دہلی بھارت منتقلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔ کشمیریوں کی جانب سے اس عید ملن ڈنر میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی سلاؤ کے چیئرمین رابرٹ اور سکھ کمیونٹی راہنماء جناب ڈاکٹر رابیندر سنگھ سوہل بھی شریک ہوئے۔ دیگر شرکاء میں پروفیسر شاہد اقبال، غلام نبی فلاحی، سابق میئر آف سلاؤ محترمہ عشرت شاہ، بیگم شمیم شال، راجہ شمریز خان، چوہدری جمیل تبسم سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن و مرکزی راہنماء مسلم کانفرنس برطانیہ، چوہدری امیر حسن، مزمل ایوب ٹھاکر، چوہدری صابر حسین، راجہ ظفر ستی ، راجہ علی نواز خان، سابق کونسلر نذر لودھی،راجہ سروپ خان،ماجد بٹ، راجہ سکندر خان، رضوان خان، یاسر شال، راجہ سخاوت اور عبدالرحمن کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید