سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) ووٹ قومی امانت ہے۔ اپنا فرض سمجھ کر ڈالیں۔ افتخار چوہدری۔ ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے لئے انڈیپینڈنٹ امیدوار جناب افتخار احمد Iftakhar AHMED ( Independent ) نے اپنے حلقۂ انتخاب کے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا ووٹ قومی امانت اور فرض سمجھ کر کاسٹ سکیں۔ سلاؤ برکشائر انگلیند یوکے کی ویکسم کورٹ پیریش کونسل Wexham Court Parish Council کیلئے انکی 11 رکنی ٹیم عوام کے ووٹوں سے جیت کر آئے گی اور ہم کمیونٹی کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں گے۔آج مورخہ 2 مئی 2019ء بروز جمعرات Thursday کو صبح کے سات بجے 7a.mسے لیکر رات دس بجے10p.m تک پولینگ کا وقت مقرر ہے۔ ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے لئے ہر ووٹر پینل کیلئے گیارہ 11 ناموں کے سامنے کراس (X ) کا نشان بنائے گا۔ انڈیپینڈنٹ کا کوئی لوگو نہیں ہے بلکہ ہر امیدوار کے نام کے نیچے انڈیپینڈنٹ Independent لکھا ہو گا اور اس کے آگے خانے میں کچی پینسل سے ایکس یا کراسX لگانا ہے جیسے ریاضی میں ضربX کا نشان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انتخابی مہم بڑی اچھی رہی ہے۔اور پوری ٹیم نے محنت ، لگن، سچے جذبے اور دیانتداری سے کام کیا ہے۔ جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ ہم لنگر لنگوٹ کس کر انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ الیکشن کمپئین میں گہما گہمی عوام کی وجہ سے رہی اور انتخابی دنگل بھی انہی کی وجہ سے جیتیں گے۔ ہم بھرپور تعاون اور حمایت پر عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔اور ان کی توقع اور امیدوں پر پورا اتریں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید