برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستانی سفارت خانہ برمنگھم اور منہا ج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم کے اشتراک سے پاکستان کے قومی شاعر ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کے موقع پر ایک یا دگا ر تقریب پاکستانی سفارت خانہ برمنگھم میں انعقا دپذیر ہوئی جس میں شاعر مشرق ، مصور پاکستان ،مفکر پاکستان ،حکیم الامت ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کی قومی و ملی خدما ت اور مسلم امہ کو خواب غفلت سے جگانے اور خودی سے آشنا کروانے کے اعتراف میں زبردست خراج عقید ت پیش کیاگیا۔ تقریب کی نظامت نوجوان صحافی و کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہراورجنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم اعجا ز صدیقی نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاالدین یوسفزئی ، ڈائر یکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم علامہ اشفا ق عالم قادری ،قا ضی حفیظ الرحمن، چیئر پرسن آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن برمنگھم رفعت مغل، صدر برٹش پاکستانی وومن ایسوسی ایشن برمنگھم آسیہ حسین ، نمائندہ خصوصی پاکستان سفارت خانہ برمنگھم محمد نعیم اللہ ، یوتھ ممبر پارلیمینٹ ویسٹ مڈلینڈز ولید خان، ڈائر یکٹر اقبا ل اکیڈمی ڈاکٹر فاروق ریا ض ،چیئرپرسن بی ٹی ایم گلوبل مسز سمیرا فرخ ، مقامی شعراء ملک فضل حسین، خواجہ محمد عارف ، ھما خان ، جہا نگیر اشرف اور دیگر نے شرکاء تقریب سے خطابا ت کرتے ہو ئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا خواب ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال نے دیکھا اور اسے شرمندہ تعبیر قا ئد اعظم محمد علی جنا ح نے کیا ۔اقبال کی حقیقی سوچ افکا ر اور کردارکو اپنا تے ہو ئے ہی پاکستان کو تعمیر و ترقی کی منازل پر گا مزن رکھا جا سکتا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ اسلا ف کی بے پنا ہ محنتو ں اور جہد مسلسل کے باعث ہی آج پاکستانی قوم آزادی و خود مختاری کے ساتھ با وقا ر زندگی بسر کررہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ آزادی کا مطلب کشمیر،فلسطین ، شام ، لیبیا ، میانما ر اور دیگر جنگ و جدل و تصادم کا شکار مسلم ممالک کی عوام سے دریافت کیا جا ئے جو آج غلامی کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال مسلم امہ کے وہ عظیم محسن اور ہیرو ہیں جن کی یاد ازل تا ابد ہما رے سینو ں میں دھڑکن کی طرح محفوظ رہے گی۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ انسان کی شخصیت تو مر سکتی ہے لیکن اس کی فکر اور سوچ کوئی نہیں مار سکتا ہے ۔ اقبال اپنی شاعری اور سحر انگیز شخصیت کے معیا ر پر ہمیشہ ہما رے دل و دما غ میں زندہ و جا وید رہے گا۔اس موقع پر مقامی طو ر پر صوفیانہ و عارفانہ کلام پڑھنے والوں معاذ مسعود چشتی ، آمنہ سلطانی اور قا ری تنویر اقبال قا دری نے اپنی خوبصورت آواز میں کلام اقبال پیش کرتے ہو ئے سامعین و ناظرین کے دلو ں کو بے حد محظوظ کیا۔اس موقع پر معروف کاروبا ری شخصیت نذیر اعوان ، عابد حسین، فردوس عثمانی، اکرام مرزا، نوید ملک، ساجد یونس، گلشن یاسمین ، مشتاق محمد سابق پاکستانی کرکٹر ، ذوالفقار علی نقشبندی، کونسلر محمد اخلا ق ، چو ہدری عارف داد، خالد پرویز، ریا ض شاہد ، نعمان سعید، گلزار محمد ، نعیم کاکڑ ، بیرسٹر رشید مرزا، مسز رانی عارف، ڈاکٹر صبور جا وید، راجہ خالد، ابرار مغل، عمران خالد، راجہ خاور بشیر، محمد بشارت ، سید عابد کاظمی، جبران علی ، ذوہیب ، مصباح انور، نیلو فر، عا بدہ شفیق، نگہت شکور، سلمیٰ زریں ، مبین، شازیہ، زوبیدہ خان، فائزہ احمد، زاہدہ سائرہ، نائیلہ ، رانی حامد، سعدیہ حامد، مہوش خالدہ، خمیرہ مسرت، شبانہ کوثر، فوزیہ رانی، نیلم، گلشن پروین، رضوانہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید