سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری )الیکشن جیت کر ویکسم کورٹ پیریش کونسل کو مزید فعال بنائیں گے۔ آزاد امیدوار افتخار چوہدری۔ سلاؤ، برکشائر انگلینڈ یوکے کی سلاؤ بارو کونسل کی حدود میں ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے انتخابات میں آزاد امیدواروں کے پینل کے سربراہ جناب افتخار احمد چوہدری نے صحافی ساجد جنجوعہ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ویکسم کورٹ پیریش کونسل کا تحفظ کریں گے۔ انتخابات میں کامیاب ہو کر اسے مزید فعال بنائیں گے۔ ووٹروں کی عزت نفس کو کبھی بھی مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ جیسا کہ عاضی میں وطیرہ اپنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے علاقہ کی حدود میں سبزہ زار گھاس، پھولوں کے قطعے اور درختوں کی خوبصورتی ماحول کو بہتر بناتی ہے۔ماحولیاتی آلودگی کو کم کرکے تازہ ہوا اور آکسیجن مہیا کرتی ہے۔ ہم ان جگہوں کا تحفظ کریں گے۔ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ ہمارے بچوں کی صحت مند تفریحی سرگرمیوں اور مستقبل کے تحفظ کا معاملہ ہے۔ ویکسیم کورٹ پیریش کونسل کی حدود میں بچوں کے کھیل کے کھلے میدان ہوں۔ ہم عمر رسیدہ افراد کے باؤلنگ گرین کا تحفظ بھی چاہتے ہیں۔ جبکہ پیریش ہال اور ٹینس کورٹ کا بھی اس کے علاوہ کھیتی باڑی اور کیاریوں میں سبزیاں اگانے کیلئے لوگوں کو جو آلاٹ منٹ کی جاتی ہے۔ وہ بھی اسی طرح سے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول ، ورزش اور تفریحی کیلئے صحت مند ہو گا تو ایک صحت مند جسم کے اندر ایک صحت مند دماغ ہو گا۔ ہم منتخب ہو کر یہاں پر سالانہ تفریحی کارنیوال ( میلہ )منعقد کروائیں گے۔ تاکہ مختلف کمیونٹیوں اور تہذیبوں کے درمیان میل جول بڑے۔ اور ایک ملٹی کلچر برطانوی معاشرہ پروان چڑھے۔ہمارے بچے ایک اچھا برطانوی شہری بن سکیں۔ ہم علاقہ کی خوبصورتی کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے۔ یہاں کے مکینوں کے لئے بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ افتخار چوہدری نے کہا کہ ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے الیکشن کے لئے ان کا 11 رکنی انتخابی پینل میدان میں اترا ہے۔ اور ہمارا مقابلہ ان سے ہے جو اس کونسل کو سرے سے ہی ختم کرنا چاہتے تھے۔ اب وہ عوام سے کون سے ایشوء یا پالیسی پر ووٹ مانگ رہے ہیں؟ ہم الیکشن جیت کر حلقہ کے عوام کو مزید لیئر، اسپورٹس کی سہولتیں دیں گے۔ یہاں کے رہائشیوں کے لئے ایک بہترین منشور اور پروگرام ہمارے پاس ہے۔ اور ہمارے پاس رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے مخلص افراد کی ایک ٹیم موجود ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید