ریاض: سعودی عرب میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 2 عرب شہریوں کا سر قلم کر دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں بچوں کو اغوا کرنے اور پھر انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتارنے والے ایک سعودی اور ایک یمنی شہری کا سر تن سے جُدا کردیا گیا۔مجرم فہد الکتھیرے (سعودی) اور محمد العقیل (یمنی) بچوں پر نگاہ رکھتے اور پھر انہیں اغوا کرکے جنسی ہوس کا نشانہ بناتے تھے، حکام نے انہیں گرفتار کرکے کرمنل کورٹ میں پیش کیا جہاں جرم ثابت ہونے پر دونوں کو سزائے موت سنائی گئی۔سزا کے خلاف مجرمان نے اپیل دائر کی جسے اپیل کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھا، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے حکام نے جمعرات کی صبح دارالحکومت ریاض میں مجرمان کے سر قلم کردیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید