کلر سیداں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے چیف آفیسر کلر سیداں کو مغل اور مین بازار میں رمضان المبارک کے دوران دن کے اوقات میں ہر قسم کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی پر عملدرآمد کروانے کیلئے بیرئیر لگانے کا حکم جاری کر دیا۔کلر سیداں سٹی میں پولیس جوانوں پر مشتمل محافظ سکواڈ تعینات ہونگے جو گشت کے دوران مشکوک افراد پر نظر رکھیں گی۔صبح 7 بجے سے شام چھ بجے تک بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی جس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا جبکہ صبح 7 سے 9 بجے اور دن ایک بجے سے تین بجے تک مسافر گاڑیوں کی آمدورفت کو ون وے کر دیا گیا ہے۔مسافر گاڑیوں راولپنڈی روانہ ہوتے ہوئے شہر سے گزر کر جائیں گی جبکہ کلر سیداں آنے کیلئے بائے پاس مرید چوک کے راستے شہر میں داخل ہونگی۔ایم سی کلر سیداں کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کرے گا۔کوئی بھی ریڑھی بازار میں کھڑی نظر نہیں آئے گی جبکہ ایم سی کے دو اہلکار شام تین بجے کے بعد بھی شہر میں ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید