کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے محکمہ ویٹرنری کلر سیداں کی جانب سے ویکسی نیشن نہ ہونے کی وجہ سے قربانی کے سلسلے میں مال مویشی خریدنے کیلئے آنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھر انچارج سول ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر شائستہ ظہور نے بتایا کہ کلر سیداں منڈی مویشیوں میں قربانی کیلئے آنے والے مال مویشیوں کی باقاعدہ ویکسی نیشن کی جا رہی ہے جبکہ منڈی کے اطراف میں چراثیم کشن سپرے بھی کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری منڈی مویشیاں کے علاوہ دیگر جگہوں پر قائم غیر قانونی منڈی مویشیوں کیخلاف کارروائی تحصیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ادھر چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں خالد خورشید نے بتایا کہ ایم سی کلر سیداں کی جانب سے لگائی گئی مویشی منڈی میں جانوروں کیلئے پانی،بیوپاریوں کیلئے بیٹھنے کی سایہ دار جگہ کا انتظام بھی کیا گیا ہے جبکہ پارکنگ فری ہے۔اس کے علاوہ مویشیوں کی خریدو فروخت پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہ فیس نہیں ہے۔مویشی منڈی کلر سیداں میں جانوروں کیلئے چارہ کا بھی سٹال موجود ہے جو ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید