کلر سیداں تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک شخص کے قبضے سے 20 لیٹر پٹرول برآمد کر لیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ تھانہ روڈ نزد دفترلینڈ ریکارڈ سنٹر، ایک شخص مسمی سید ریاض الحسن گیلانی نے دکان کے اندر پٹرول کی بھاری مقدار رکھی ہوئی ہے جو بوتلوں میں بھر کر فروخت کر رہا ہے جس سے راستے سے گزرنے والے اشخاص،انسانی جانوں اور قریبی عمارتوں کیلئے خطرہ کا موجب ہو سکتا ہے۔اس اطلاع پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور حسب اشارہ دکان کے اندر بیٹھے شخص کو با امداد ہمرائیاں قابو کر لیا گیا جس نے بعد دریافت اپنا نام و پتہ سید ریاض الحسن گیلانی سکنہ طوطہ سیداں بتایا۔دکان کے اندر موجود کین پلاسٹک کی پڑتال کرنے پر ایک عدد کین پلاسٹک پٹرول سے بھرا پڑا تھا جو ماپ بذریعہ پیمانہ کرنے پر بیس لیٹر برآمد ہوا۔مذکورہ شخص کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید