نامعلوم چوروں نے ساؤنڈ سروس کے کنڈے کاٹ کر تین لاکھ مالیت کے دو عدد مووی کیمرے چوری کر لئے

کلر سیداں گوجر خان روڈ پر لال مارکیٹ میں چوری کی واردات میں نمعلوم چوروں نے ساؤنڈ سروس کے کنڈے کاٹ کر تین لاکھ مالیت کے دو عدد مووی کیمرے چوری کر لئے۔دو دن کے وقفہ کے بعد چوری کی یہ دوسری واردات ہے،یاد رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کلر سیداں شہر میں واقع عادل مارکیٹ میں واقع خان سٹوڈیو کے کنڈے کاٹ کر نامعلوم چور 53 ہزار روپے کی نقدی،ایک مووی کیمرہ،ایک عدد سٹل کیمرہ اور سی سی ٹی وی کیمرہ جن کی مجموعی لاگت تین لاکھ روپے بنتی ہے چرا کر لے گئے تھے جن کا ابھی تک سراغ نہیں لگ سکا۔ساؤنڈ سروس کے مالک یاسر محمود نے واردات کی اطلاع تھانہ کلر سیداں پولیس کو دے دی ہے۔ کلر سیداں کے تاجروں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں