سابق وزیر اعظم اور ایم این اے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکہ سے خارجہ پالیسی میں بہتری آنے اور ملکی حالات میں مثبت تبدیلی آنے کی صورت میں پی ٹی آئی حکومت کی حمایت کریں گی مگر اس کے باوجود ملک کے اندرونی حالات توجہ طلب ہیں جس سے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔معاشی حالات سے عام آدمی کی زندگی اجیرن اور روز مرہ استعمال کی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ پہلے جہاں 15 سے 20 ہزار روپے میں گزارہ ہو جاتا تھا اب 35 ہزار روپے میں بھی گزارہ مشکل ہو گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ معاشی بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ملک میں غیر یقینی صورتحال کو اگر فوری ختم نہ کیا گیا تو ملک میں حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ملک کی بنیادی پالیسیاں عوام کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیت دی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں پیپلز پارٹی کے رہنما ماسٹر محمد غالب کے جوانسالہ بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہے تھا کہ وہ اپنے دور امریکہ کے موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کی بجائے بطور وزیر اعظم خطاب کرتے تو ان کے خطاب کو پذیرائی حاصل ہوتی۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں پر آج ساری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ پاک آرمی جء دس قیمتی جانیں یاد دلاتی ہیں کہ ہمیں اپنے ملک کے بارے میں سوچنا ہو گا۔آج پوری قوم مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے جنہوں نے ہمارے کل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنے آج کو قربان کر دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں چیئرمین کی تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن نے اپنی عدوی برتری نہ صرف حاصل کر لی ہے بلکہ اسے ایک سے زیادہ بار ثابت بھی کیاہے جس سے جمہوری طور پر اپوزیشن کو کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی واحد حکومت ہے جو انصاف اور اصولوں کی بات تو کرتی ہے مگر اس کے باوجود اس نے اپوزیشن کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گرانٹس کو روک رکھا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں تمام ممبران کو برابر کی سطح پر فنڈز جاری کئے۔لونی جسیال میں سوئی گیس دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد کی ہلاکتوں پر سخت افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ سوئی گیس کی نااہلی اور غفلت کیخلاف اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔ پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، سٹی صدر نوید اختر مغل،سرپرست اعلی محمد فیاض کیانی،سابق چیئرمین بلدیہ گوجر خان مرزا آصف محمود،بریسٹر راجہ شاہ رخ ایڈووکیٹ،راجہ ظفر چشتی،ماسٹر چوہدری تصور حسین،سابق ضلعی صدر چوہدری محمد ایوب اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید