صوبہ پنجاب کے تمام جیلوں میں قیدیوں کو ان کو ملنے والی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی راجہ صغیر احمد

جہلم (پر یس رہلیز )رکن صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام جیلوں میں قیدیوں کو ان کو ملنے والی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی عید کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کی پنجاب حکومت سے سفارش کی جائے گی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاں میں کمی کا اعلان کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندانوں اور اپنے بیوی بچوں کے ساتھ عید کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں میں جرم سے متعلق ملنے والی شکایات پر سختی سے نوٹس لیا جائے گا قیدیوں کے ساتھ کسی بھی جرائم سے متعلق کسی اہلکار کی شکایت پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی تاکہ عوام کو یہ پتہ چل سکے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جس تبدیلی کا وعدہ کیا تھا وہ ہر سطح پر اس کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے صوبہ پنجاب کے تمام جیلوں میں اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کے خانہ جات صوبہ پنجاب نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جہلم اور ڈسٹرکٹ جیل چکوال کے دور کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے DSP بابر علی اور ڈسٹرکٹ جیل چکوال کے SSPچوہدری محمد یونس شاہد ودیگر انتظامیہ کے بہتر انتظامات کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے راجہ صغیر احمد نے اس موقع پر قیدیوں اور حوالاتیوں کے مسائل بھی سنیں ان کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہیجیل ہسپتال میں بیمار اسیران کے لیے سہولتوں اور خواتین ونو عمر اسیران کو سکھائے جانے والے مختلف ہنر ہائے کو سراہا۔ جبکہ جیل میں صفائی کے اعلی معیار اور فلڑیشن پلانٹس کے ذریعہ صاف پانی کی فراہمی سمیت جیل میں بہترین نظم و ضبط پر جیل انتظامیہ کی کو ششوں کو بھی سراہا اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن اسیران،جیل گودام،جیل فیکٹری،بیرکوں کا دورہ۔صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام اور قیدیوں کے کھانے کے معیار کی تعریف کی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے اسیران کی فنی تربیت کے لیے قائم ٹیکنیکل ٹرینیگ سنٹر میں جاری موٹر وائینڈنگ، الیکٹریشن اور ویلڈنگ کی کلاسز کا معائنیہ کیا نوعمر وارڈ میں الیکٹریکل، کمپوٹر سنٹر اور ٹیلرنگ کی کلاسز کا معائینہ کیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے ٹیکنیکل ٹرینیگ سنٹرمیں موجود اسیر طلبا کو کورسزکی افادیت کے بارے میں بتایا اور ان کورسزکو عملی زندگی میں استعمال کر نے کی تلقین اور اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا جبکہ قیدیوں اور حوالاتیاں نے عملے کے اچھے بر تا کی تعریف کی دورہ کے موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جنرل پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر عبدالعزیزپاشا ،پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں رہنما وفوکل پرسن راجہ محمد ثقلین ۔انسانی حقوق نیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام صوبہ پنجاب کی کوآرڈینیٹر ملک عبدالروف اعوان ۔زکواۃ و عشر کمیٹی تحصیل کلر سیداں کے کوآرڈینیٹر راجہ بابو ظفراقبال، محمد سلمان کہوٹ، محمد ذوالفقار ستی ۔چوہدری ساجد علی چوہدری زوہیب ساجد آف چکوال۔انجینئر راجہ محمد بلال راجہ قمر اسلام راجہ تیمور سردار شاہد محمود چوہدری قلب عباس ۔راناغلام مرتضی ،منشی عبدالمجید ،راجہ عتیق الرحمن ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ تھے،

اپنا تبصرہ بھیجیں