پٹرول و ڈیزل کی تین غیر قانونی ایجنسیوں کو سر بمہر کر کے ان کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے مرتب کر کے تھانہ کلر سیداں ارسال کر دہئے

کلر سیداں سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر کنٹرولر سول ڈیفنس راولپنڈی نے اپنے عملے کے ہمراہ یونین کونسل سموٹ اور چوآ خالصہ میں قائم پٹرول و ڈیزل کی تین غیر قانونی ایجنسیوں کو سر بمہر کر کے ان کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے مرتب کر کے تھانہ کلر سیداں ارسال کر دہئے۔جن ایجنسی مالکان کیخلاف استغاثے تیار کئے گئے ہیں ان میں شاہ جی سپر پٹرول ایجنسی مرید چوک کلر سیداں،قاضی سپر پٹرول آئل ایجنسی سموٹ،ہارون سپر پٹرول آئل ایجنسی سموٹ اورحسیب سپرپٹرول آئل ایجنسی،چوآ خالصہ شامل ہیں۔استغاثہ کے مطابق مذکورہ مالکان بغیر پرمٹ حاصل کئے کھلے عام پٹرول ا ور ڈیزل فروخت کرنے کے مرتکب پائے گئے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں بعض ایجنسیوں کے باہر آگ بجھانے کیلئے فائر فائٹنگ کے آلات کا معقول انتظام تھا نہ ہی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے این او سیز جاری کروائے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں