کلرسیداں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان نے ہفتہ کے روز کلر سیداں کے نواحی گاؤں لونی جسیال کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے دو ہفتے قبل سوئی گیس دھماکے کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اس افسوسناک سانحہ پر متاثرہ فیملی کے سربراہ شوکت محمود سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے معالی معاونت کے طور پر ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم شوکت محمود کے حوالے کی اور کہاکہ چوہدری نثار علی خان نے اس سانحہ میں 7 سالہ سفیان جو کہ سی ایم ایچ کھاریاں میں اس وقت موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے کے علاج معالجے کے سلسلے میں تمام اخراجات اپنے ذمے لے لئے ہیں۔سابق رکن بلدیہ کلر سیداں عابد حسین زائدی،سابق چیئرمین راولپنڈی ملک دبیربھی اس موقع پر موجود تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید