سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے۔ برٹش کشمیری کمیونٹی۔برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کا ایک اہم اجلاس دی بلیک پارک میں ہوا۔ جس میں راجہ محمد شبیر خان ناڑوی صدر آزاد کشمیر مسلم لیگ ن ساؤتھ زون برطانیہ، راجہ شوکت علی خان مرکزی راہنماء مسلم کانفرنس برطانیہ، راجہ محمد سروپ خان ن لیگ اور ساجد جنجوعہ کشمیری ترجمان جموں کشمیر رائیٹرز فورم یوکے نے شرکت کی۔ برٹش کشمیریوں کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو ’’یوم سیاہ ‘‘ کے طور پر منانے اور بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنے پر اتفاق ہوا۔ بھارت نے کشمیر کی آزادی کو سلب کر رکھا ہے جبکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ اجلاس میں امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر دلچسپی اور کشمیر پر پاک و بھارت کی ثالثی کی پیشکش کو سراہا گیا۔ مگر اس خدشہ کا بھی اظہار کیا گیا کہ ستر برس سے چلا آ رہا تنازعہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے حل نہیں ہو پا رہا۔ کشمیر کوئی کیک نہیں کہ اسے درمیان سے آدھا آدھا کاٹ کر ہندوستان اور پاکستان کو دے دیا جائے۔ بلکہ مسئلہ کشمیر پونے دو کروڑ کشمیری ریاستی باشندوں کے مستقبل کے تعین اور انکی آزادی کا معاملہ ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام بغیر کسی بیرونی دباؤ کے اپنی مرضی، خواہشات اور امنگوں کے مطابق کریں گے۔ برٹش کشمیریوں نے عمران ٹرمپ ملاقات میں امریکی صدر کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی طاقتوں اور عالمی برادری کی حمایت وقت کی ضرورت ہے۔ کشمیر میں اب تک بہت خون بہہ چکا۔ کشمیریوں کو بھارتی فوج کے ہاتھوں مرنے سے بچایا جائے۔ اور کشمیر میں امن اور مسئلہ کے حل کیلئے اصل اور متاثرہ فریق کشمیریوں کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جائے۔ گو جب بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت ہو یا امریکی ثالثی کرے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید