وزیر اعظم پاکستان کو کامیاب دورۂ امریکہ پر مبارکباد۔پی ٹی آئی برطانیہ

سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) وزیر اعظم پاکستان کو کامیاب دورۂ امریکہ پر مبارکباد۔پی ٹی آئی برطانیہ۔ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنماؤں محمد زاہد راجہ اور بیرسٹر اسرار ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کو انکے کامیاب دورۂ امریکہ پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں راہنماؤں نے دورے کو خوش آئند قرار دیا۔ اور کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی وزیر اعظم پاکستان کی پروقار شخصیت سے متاثر ہوئے۔ ان کا وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال ہوا۔ امریکی صدر نے خود پاکستان کو پیشکش کی کہ وہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی خواہش پر پاک و بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کروانے کو تیار ہیں۔ ان کی اس بات سے جہاں خطۂ جنوبی ایشیاء میں مستقل، دیرپا اور پائیدار امن قائم ہو گا۔ وہیں مظلوم کشمیریوں کو بھی راحت، امن اور چین ملے گا۔ جو آئے روز بھارتی فوجیوں کی فائرنگ اور ظلم کا شکار بنے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کشمیر یوکے کے مرکزی راہنماؤں بیرسٹر اسرار ملک اور محمد زاہد راجہ نے کہا کہ عمران خان کے دورۂ امریکہ سے بھارتی لابی مکمل طور پر ناکام ہوئی۔ جو دنیا میں پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش کئے بیٹھی تھی۔ جبکہ ٹرمپ کی عمران کو کشمیر پر ثالثی کی پیشکش سے بھارت کی چیخیں نکل گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے دورۂ امریکہ کے مستقبل میں دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ اور پاکستان معاشی اور صنعتی طور پر بھی مضبوط ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں